ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنٹوال کے کُمدیلو میں گینگ وار : نوجوان پر قاتلانہ حملہ

بنٹوال کے کُمدیلو میں گینگ وار : نوجوان پر قاتلانہ حملہ

Thu, 29 Dec 2022 19:02:04    S.O. News Service

بنٹوال:29؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) ایک شخص پر اس کی شناسا گینگ کے ذریعے قاتلانہ حملہ کئے جانےکا واقعہ بنٹوال کے کُمدیلو میں پیش آیا ہے۔

نتیش مڈیوال نامی فرد پر اس کے جاننےو الوں نے ہی قاتلانہ حملہ کئےجانے کی بات کہی جارہی ہے۔ لوکیش، سُجیت، سُمنت ، روشن نامی افراد نے حملہ کیا ہے۔ معاملے کو لےکر بنٹوال پولس تھانےمیں کیس درج ہواہے۔ قاتلانہ حملہ کا شکار ہوئے نتیش مڈیوال شدید زخمی ہونے کےبعد وین لاک اسپتال کی آئی سی یومیں زیر علاج ہے۔ جہاں اس کی حالت ناز ک بتائی جارہی ہے۔

جن افراد نے نتیش پر قاتلانہ حملہ کیا ہے ان کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ ان کی  نتیش سے جان پہچان تھی ۔ شناسائی کا استعمال کرتےہوئے متعلقہ گروہ نے نتیش کو ایک مقام پر آنے کے لئے کہا اور آتے ہی معمولی بات  کو لےکر اس پر حملہ کردیا۔  حملہ کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔


Share: